Explainer

آسٹریلیا کو مزید ہنر مند افراد کی ضرورت ہر ریاست میں ویزا قوانین میں نرمی

ریاستیں اور ٹیریٹریز بیرون ملک سے ہنر مند کارکنوں کو آسٹریلیا لانے کے لیے ویزا کی شرائط میں نرمی کر رہی ہیں۔ یہاں دستیاب مواقع میں سے کچھ کے لیے گائیڈ موجود ہے۔

An artwork of a map of Australia with passport stamps on each state

Source: SBS

بہترین ہنر مند تارکین وطن کو راغب کرنے کے لیے آسٹریلیا کی ریاستیں اور ٹیریٹریز ویزے کی بعض شرائط میں نرمی کر رہی ہیں۔

ملک میں ہنر مند تارکین وطن کی کمی ہے، جسے وفاقی حکومت جمعرات سے شروع ہونے والی اپنی جاب اینڈ سکلز سمٹ میں حل کرنے کی امید کر رہی ہے۔

سٹیٹ سپانسرشپ کیا ہے؟

بہت سے تارکین وطن کو عام طور پر آسٹریلیا میں رہنے کے لیے ویزا کے لیے آجروں (اپملائیرز) کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے۔ لیکن ریاستی اور ٹیریٹریز کے حکام ریاستی نامزد کردہ مائیگریشن پروگرام کے تحت بھی ویزوں کے لیے ہنر مند کارکنوں کونامزد کر سکتے ہیں، اور وہ لوگوں کے لیے درخواست دینے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اپنے معیار میں تیزی سے نرمی کر رہے ہیں۔

ریاستی حکام کی طرف سے سپانسر کیے گئے کارکنوں کو کسی خاص آجر سے منسلک ہونا ضروری نہیں ہے لیکن ان کی عمر 45 سال سے کم ہونی چاہیے۔ ریاست میں ملازمت کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے، اس لیے انہیں اپنی نوکری خود تلاش کرنا ہوگی۔
A composite image of Anthony Albanese and Mahmoud Abbas
Anthony Albanese spoke with Palestinian Authority leader Mahmoud Abbas on Thursday morning. Source: AAP / Dan Himbrechts
کامیاب درخواست دہندگان کو ایک مستقل ویزا دیا جاتا ہے جو انہیں ویزا کی صورت میں ملک میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت دیتا ہے، یا اویزا (عارضی) کے طور پر ریجنل علاقوں میں کام کرنے کے بعد مستقل رہائشی بننے کا راستہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ) ویزے کی ایک چھوٹی سی تعداد ان لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہے جو اپنے کاروبار کے مالک ہیں۔

کتنی آسامیاں موجود ہیں؟

محکمہ داخلہ نے اس سال تقریباً رکھے ہیں، جس میں سب سے زیادہ نیو ساؤتھ ویلز کے لیے مختص کیے گئے ہیں لیکن یہ عین ممکن ہے کہ 2022/23 کی پہلی سہ ماہی کے بعد اس پر نظر ثانی کی جائے۔

کچھ ریاستوں نے اس سال مزید آسامیاں حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے، جب کہ حکومت کی جانب سے اضافی ویزے مختص کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے لابنگ کرنے کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا نے اپنے ویزوں کی تعداد کو دوگنا کر دیا ہے۔ یہ اب اس مالی سال میں 8,140 ویزوں کی پیشکش کرے گا۔

WA کے پریمیئر مارک میک گوون نے کہا کہ تبدیلیاں زیادہ مانگ والے علاقوں میں مائیگریشن کو آسان بنا کر ہنر مندوں کی نقل مکانی کو فروغ دینے میں مدد کریں گی۔

انہوں نے کہا، "WA کی مضبوط معاشی نمو، بے روزگاری کی بہت کم شرح اور ہنر مند کارکنوں کی زیادہ مانگ کا مطلب ہے کہ ہماری معیشت کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے مختلف چینلز کے ذریعے ان ڈیمانڈ ورکرز کو راغب کرنے کی ضرورت ہے۔"
WA نے، دیگر ریاستوں کے ساتھ، اپنی آکوپیشن کی فہرستوں اور دیگر معیارات کو بھی نرم کر دیا ہے۔

میلبورن میں مقیم سدرن کراس ویزا اینڈ مائیگریشن سروسز کی مائیگریشن ایجنٹ ایوانا چینگ نے کہا کہ وکٹوریہ نے تقریباً ہر صنعت کو اپنے پیشوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "پچھلا سال بہت ٹارگٹڈ تھا، وہ صرف صحت کی دیکھ بھال اور طبی تحقیق سمیت مخصوص شعبوں میں مہارت رکھنے والے لوگوں کو دیکھ رہے تھے۔"

"اگر آپ اس مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے... آپ ریاستی سپانسرشپ کے لیے منتخب ہونے کے اہل نہیں تھے۔"

اگرچہ معیار میں نرمی کر دی گئی تھی، چینگ نے کہا کہ یہ اب بھی کافی حد تک محدود ہے اور جگہ حاصل کرنے کے لیے یہ ہمیشہ معقول حد تک مسابقتی رہی ہے۔ حکام اب بھی مخصوص پیشوں اور صنعتوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
Mark McGowan wearing a suit and tie, hi-vis vest and white hard hat.
WA Premier Mark McGowan. Source: AAP / TREVOR COLLENS
"وکٹوریہ کا کہنا ہے، 'اگر آپ کو پہلے ہی وکٹوریہ میں نوکری مل گئی ہے اور آپ کچھ عرصے سے یہاں کام کر رہے ہیں، تو ہم آپ کو ترجیح دیں گے،'"

بہت سی ریاستیں ممکنہ درخواست دہندگان سے محکمہ داخلہ کے اسکل سلیکٹ سسٹم میں اپنی تفصیلات درج کرنے کو کہتی ہیں۔ اس کے بعد صحیح قسم کی اہلیت کے حامل امیدواروں کو ریاستی نامزدگی کے لیے درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

لیکن چینگ نے متنبہ کیا: "اس میں زیادہ شفافیت نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے آپ اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکیں اور اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملے کہ آپ کو منتخب ہونے کا موقع ملتا ہےیا نہیں"۔

کیا آپ بیرون ملک سے درخواست دے سکتے ہیں؟

بیرون ملک مقیم لوگوں کی نامزدگی کے لیے درخواست دینے پر پابندیاں بھی بہت سے دائرہ اختیار میں نرم کر دی گئی ہیں۔ چینگ نے بتایا کہ وکٹوریہ نے COVID-19 وبائی امراض کے دوران بیرون ملک مقیم درخواست دہندگان کو قبول کرنا بند کردیا تھا اب اس پابندی کو ختم کردیا ہے۔

لیکن آسٹریلیا میں پہلے سے ہی رہنے والے لوگوں پر عام طور پر دوسری ریاستوں میں نامزدگی کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد ہے، جزوی طور پر اس لیے کہ اگر وہ پہلے سےوہاں رہ رہے ہیں تو ان کے منتقل ہونے کا امکان کم سمجھا جاتا ہے۔

"اگرچہ آپ یہ اعلان کرتے ہیں کہ آپ وکٹوریہ میں کم از کم دو سال رہیں گے، ایک بار جب ویزا منظور ہو جاتا ہے، تو ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ وہ واقعی آپ کو اس پر روک سکیں،"
جو لوگ ریجنل ویزا حاصل کرتے ہیں وہ کچھ مخصوص علاقوں میں رہنے پر زیادہ پابندیاں عائد کرتے ہیں کیونکہ انہیں فوری طور پر مستقل رہائش نہیں ملتی ہے لیکن چینگ نے کہا کہ "ریجنل" کی تعریف کافی وسیع اور بنیادی طور پر میلبورن، سڈنی اور برسبین سے باہر کہیں بھی آپ رہ سکتے ہیں۔

"لہذا آپ جا کر کینبرا، یا ایڈیلیڈ یا پرتھ میں رہ سکتے ہیں۔"

ریاست کے نامزد کردہ ویزوں کے معیار وسیع پیمانے پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں مختلف دائرہ اختیار کے لیے کچھ مخصوص معلومات دیکھیں۔

ویسٹرن آسٹریلیا

WA کے پاس اب NSW اور وکٹوریہ کے بعد ریاستی نامزد کردہ آسامیوں کا تیسرا سب سے بڑا حصہ مختص ہے، جس میں 190 سب کلاس کے 5350 ویزے اور 2790 ریجنل ویزے دستیاب ہیں۔ اس سال یہاں سکلڈ پیشہ کی فہرست میں 100 سے زائد اضافی ہنر شامل کے گئے ہیں، جس سے کل تعداد 276 ہوگئی۔

مسٹر میک گوون کا کہنا ہے کہ دیگر عارضی اقدامات بھی متعارف کرائے جائیں گے، بشمول $200 کی درخواست کی فیس کو معاف کرنا، ملازمت کے معاہدے کی شرط کو 12 ماہ سے چھ ماہ تک کم کرنا، اور درخواست دہندگان کے لیے یہ ظاہر کرنا کہ ان کے پاس کافی فنڈز ہیں۔

پیشہ ورانہ اور مینیجر کے عہدوں کے لیے انگریزی کے اضافی تقاضوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا، اور کام کے تجربے کے تقاضوں کو کم کر دیا جائے گا۔

عارضی تبدیلیاں اگلے ماہ سے نافذ کی جائیں گی۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

وکٹوریا

وکٹوریہ کے پاس 2022/23 کے لیے 11,570 ویزوں کے کوٹے کے ساتھ ریاستی نامینیٹد ویزوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ اس کے پاس سب سے زیادہ تعداد میں سب کلاس 190 ویزا (9,000) ہیں، ساتھ ہی 2,400 ریجنل ویزے اور 170 بزنس ویزا ہیں۔

ریاست نے کامن ویلتھ کی ہنر مندوں کی فہرست میں 420 سے زیادہ ملازمتوں کو شامل کرنے کے لیے اپنے پیشوں کی اہل فہرست () کو بڑھا دیا ہے۔ یہ بیرون ملک مقیم درخواست دہندگان کے ساتھ ساتھ وکٹوریہ میں پہلے سے مقیم افراد کو بھی اس کے ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے گا۔


مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

کوئینزلینڈ

کوئنز لینڈ میں اہل پیشوں کی فہرست کو بڑھا کر 23/2022 میں 114 پیشوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم درخواست دہندگان بھی COVID-19 کے بعد پہلی بار درخواست دے سکیں گے۔

ٹریننگ اینڈ سکلز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ کوئنز لینڈ حکومت نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ریاستی نامزد کردہ ویزوں کے زیادہ کوٹے کی درخواست کی تھی، تاکہ "ہمیں مہارت کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید تارکین وطن کو نامزد کرنے کی اجازت دی جائے"۔

اس سال اس کے پاس 190 سب کلاس کے 3000 ویزوں کے ساتھ ساتھ 1,200 ریجنل ویزے اور 235 کاروباری ویزے ہوں گے۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

ساؤتھ آسٹریلیا

SA نے پہلے ہی اپنے اسپانسرشپ پروگرام کے لیے درخواستیں کھول دی ہیں، جن میں 500 سے زیادہ پیشے اہل ہیں۔ یہ بیرون ملک مقیم درخواست دہندگان کو بھی منتخب کرے گا جنہوں نے SkillSelect ڈیٹا بیس پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

SA کو190 سب کلاس کے 2700 ویزوں کے ساتھ ساتھ 3,180 ریجنل اور 70 کاروباری ویزے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔
Aerial view of Adelaide with Adelaide Oval in foreground.
Adelaide is considered a regional area under Australia's skilled migration program. Source: Getty / Ryan Pierse

ناردرن ٹیریٹری

ناردرن ٹیریٹری ان میں سے ایک ہے جو بیرون ملک مقیم افراد کی درخواستیں قبول نہیں کرے گا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کامیاب درخواست دہندگان NT میں کم از کم تین سال رہنے اور کام کرنے پر رضامند ہوں۔

درخواست دہندگان کا پیشہ دولت مشترکہ کی ہنر مندوں کی فہرست میں 420 سے زیادہ ملازمتوں میں سے ایک کے طور پر شامل ہونا چاہیے، لیکن NT 200 سے زیادہ ملازمتوں کی مختصر فہرست کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے جن کی علاقے میں مانگ ہے۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

نیو ساوَتھ ویلز

NSW میں 12,000 سے زیادہ آسامیوں کے ساتھ ریاست کی طرف سے نامزد کردہ ویزوں کا سب سے بڑا حصہ ہے۔

انوسٹمنٹ NSW کے ترجمان نے کہا کہ اس نے اس سال "کلائنٹ کے تجربے کو بہتر بنانے اور درخواست کی پروسیسنگ کو ہموار کرنے" کے لیے نامزدگی کا آسان معیار تیار کیا ہے۔


ترجمان نے کہا کہ آکوپیشن لسٹ ابھی تک تیار ہے اور آنے والے ہفتوں میں NSW مائیگریشن ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی۔

"لسٹ کی اشاعت کے بعد NSW نامزدگی کے لیے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دے گا،" ترجمان نے کہا۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری

ACT کا پیشہ کا معیار بہت وسیع ہے اور اس میں کامن ویلتھ کی ہنر مندوں کی فہرست میں 420 سے زیادہ ملازمتیں شامل ہیں۔

اس کے پاس 190 سب کلاس کے 800 ویزے دستیاب ہیں، مزید 1,920 ریجنل ویزے اور 10 کاروباری ویزے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

تسمانیہ

تسمانیہ میں پروگرام اکتوبر میں عام طور پر کھلنے سے پہلے، ان لوگوں کی دلچسپی کے رجسٹریشن کے لیے فوری طور پر کھلنے کی توقع رکھتا ہے جو فی الحال اپنی مہارت کی تشخیص سے متعلق کسی بھی ہنر مند پیشے میں کام کر رہے ہیں۔

اہم پیشے میں کام کرنے والوں اور پھر تسمانیہ کی 250 سے زیادہ ہنر مند پیشوں کی فہرست میں شامل لوگوں کو ترجیح دی جائے گی (گزشتہ سال 120 سے زیادہ پیشوں سے) جنہوں نے ریاست میں کم از کم دو سال تک کام کیا ہے۔

لیکن تسمانیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ کی وسیع تر مہارتوں کی فہرست میں شامل تمام پیشے متوقع باقی جگہوں کی بڑی تعداد کے لیے غور کرنے کے اہل ہوں گے۔

کوئی بھی شخص جو تسمانیہ میں کم از کم دو سے تین سال سے مقیم ہے اگر وہ تسمانیہ میں ملازمت کا ٹھوس تجربہ رکھتا ہے تو اس کے لیے بھی قیام پذیری کے لیے غور کیا جا سکتا ہے، یہ نامزدگی کی دستیاب جگہوں کے ساتھ مشروط ہے جو اوپر بیان کردہ ترجیحات کے مطابق مختص کیے جائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے پر جائیں۔

ویزا کے بارے میں باضابطہ معلومات اور سٹیٹ سپانسرشپ کے علاوہ باقی ویزوں کی مکمل فہرست  پر مل سکتی ہے۔ 
_________________________________________________________________
_________________________________________________________________

شئیر
تاریخِ اشاعت 1/09/2022 10:59am بجے
تخلیق کار Charis Chang, Afnan Malik
ذریعہ: SBS