سڈنی حملہ آور کا مقابلہ کرنے والے گوئیروٹ کوآسٹریلیئن شہریت کی پیشکش

فرانسیسی شہری ڈیمیئن گیوریٹ نے سڈنی کے بونڈائی چوک پر خطرناک مسلح حملہ آور کو روکنے کے لیے اپنی جان کی بازی لگائی جس پر آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے انہیں سراہا۔

A man in a white t-shirt, speaking

Damien Guerot was dubbed 'Bollard Man' for his actions on Saturday. Credit: Seven Network

فرانسیسی شہری کو اس بہادری کے مظاہرے کے بعد بولرڈ مین کا خطاب دیا جارہا ہے جبکہ وکیل بیلنڈا رابنسن کے بقول انہیں آسٹریلوی پرمننٹ رہائش کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

ہفتے کی شب انہوں نے بونڈائی جنکشن پر قائم ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں چاقو سے مسلح حملہ آور جوئیل کاوچی کا مقابلہ کیا تاکہ دیگر لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔

امیگریشن کے وزیر اینڈریو جائلز نے ایس بی ایس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی وزارت کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ اس کنسٹرکشن ورکر کے لیے ویزہ کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جناب گوئیروٹ نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی شخصیت میں وہ سب کچھ ہے جس کی معاشرے میں ضرورت ہے۔

انہوں نے اس فرانسیسی شہری کے بشمول ان تمام افراد، پولیس اہلکاروں اور فرسٹ ریسپونڈرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خطرناک حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور لوگوں کی جان بچائی۔


A man at the top of an escalator holding up a bollard as a man with a knife approaches
A still from a video showing Damien Guerot confronting Joel Cauchi with a bollard at the Bondi Junction shopping centre on Saturday. Source: Twitter

اس سے قبل وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے گوئیروٹ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی آسٹریلیئن شہریت کو خوش آمدید کہیں گے۔
رپورٹرز سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا: "میں ڈیمیئن کو یہ کہتا ہوں، جو اپنی ویزہ درخواست پرپیشرفت کے منتظر ہیں کہ وہ جب تک چاہیں یہاں رہ سکتے ہیں۔"

وکیل رابنسن، جنہوں نے اس حوالے سے ایک آنلائن درخواست جمع کروا رکھی ہے، کہا کہ اس فرانسیسی شہری سے رابطہ کیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں پرمننٹ ریزیڈینسی دے دی جائے گی۔

انہوں نے ایس بی ایس کو بتایا: "انہیں امیگریشن اور وزیر اعظم کی جانب سے کالز موصول ہوئی ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ فی الحال انہیں شہریت نہیں دی جاسکتی البتہ انہیں پرمننٹ ویزہ دیا جاسکتا ہے۔"

رابنسن کے بقول اس تمام تر عمل کے لیے فی الحال انتظار کیا جارہا ہے۔

رابنسن کے بقول گوئیروٹ اس پیشرفت سے خاصے خوش ہیں۔ ان کے مطابق گوئیروٹ ایک انتہائی شریف اور مخلص انسان ہیں اور اس قدر بہتر نتائج کی توقع نہیں کر رہے تھے۔
ہفتے کی شب بونڈائی جنکشن پر قائم شاپنگ سینٹر میں ہوئے قاتلانہ چاقو حملے میں مجموعی طور پر چھ افراد مارے گئے۔
ایک 40 سالہ حملہ نے چاقو سے کئی دیگر افراد کو زخمی بھی کیا لیکن پھر ایک خاتون پولیس آفیسر نے اسے موت کی گھاٹ اتار دیا۔
حملہ آور کا مقابلہ کرنے والوں میں گوئیروٹ سب سے آگے تھے جب انہوں نے لفٹ میں بولارڈ کی مدد سے اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور لوگوں کے درمیان بولارڈ مین کے نام سے مشہور ہوگئے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 17/04/2024 4:25pm بجے
تخلیق کار Amy Hall
پیش کار Shadi Khan Saif
ذریعہ: SBS