سڈنی چرچ حملے کے تناظر میں 5 نوجوان گرفتار، فرد جرم عائد

پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد مذہبی طور پر منفی حوصلہ افزائی ، پر تشدد رویے اور انتہا پسند نظریات کے حامل ہیں ۔

Two police officers wearing bullet proof vests and helmets stand in front of a white van.

A series of warrants were executed by the Joint Counter Terrorism Team, comprised of members of the NSW Police Force, Australian Federal Police, Australian Security Intelligence Organisation and NSW Crime Commission. Credit: NSW Police

 بدھ کو سڈنی شہر کے مغرب میں انسداد دہشت گردی کی پولیس کی جانب سے پر عمل درآمد کے بعد، سڈنی کے ایک چرچ میں ایک بشپ کو چاقو مارنے کے سلسلے میں پانچ نوجوانوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

17 اور 14 سال کی عمر کے دو لڑکوں پر پرتشدد انتہا پسند مواد رکھنے یا کنٹرول کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید دو لڑکے جن کی عمریں 16 سال ہیں، پر دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جب کہ دوسرے پراس طرح کے الزماات کے ساتھ ساتھ عوامی جگہ پر چاقو رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ان پانچوں کو جمعرات کو بچوں کی عدالت میں پیش ہونے پر ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
یہ گرفتاریاں اور الزامات پچھلے ہفتے سڈنی کے مغربی مضافاتی علاقے وکیلے میں کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں چاقو سے حملے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے مذکورہ حملے میں ایک 16 سالہ نوجوان، نے مبینہ طور پر آیسیرین بشپ مار ماری ایمانوئل پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور پادری اسحاق روئیل کو بھی زخمی کیا تھا، اس کے بعد اس نوجوان پر دہشت گردی کی کارروائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیو ساوتھ ویلز پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈیوڈ ہڈسن نے نامہ نگاروں کو بتایا، "اس ابتدائی واقعے کے بعد ، بہت سے ساتھیوں کی نشاندہی کی گئی جس کے باعث ہمیں یقین ہے کہ پولیس کو اس معاملے پر مزید توجہ اور تفتیش کی ضرورت ہے۔"

"ہم یہ الزام عائد کریں گے کہ یہ افراد مذہبی طور پر منفی حوصلہ افزائی، پرتشدد، انتہا پسند نظریہ پر کاربند تھے۔"

سڈنی میں چرچ حملے کے نتیجے میں مشترکہ انسداد دہشت گردی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں نیو ساوتھ ویلز پولیس فورس، آسٹریلین فیڈرل پولیس، آسٹریلین سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن اور نیو ساوتھ ویلز کرائم کمیشن کے ارکان شامل تھے۔

بدھ کی کارروائیوں میں 400 سے زائد افسران شامل تھے، اور کل سات نوعمروں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، متعدد اشیاء بھی ضبط کی گئیں، جن میں الیکٹرانک مواد کی ایک بڑی مقدار بھی شامل ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/04/2024 11:31am بجے
تخلیق کار Gavin Butler
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS