تکلیف دہ صورتحال میں اتحاد کا مظاہرہ : بوندی سانحہ کے متاثرین کے خاندانوں کے لیے $500,000 سے زیادہ کا عطیہ

اہل خانہ کے مطابق 9 ماہ کی ہیریئٹ گڈ، جس کی والدہ بوندی جنکشن میں حملہ آور کے ہاتھوں ہلاک ہو گئی تھیں، کے لئے حمایت 'زبردست' رہی ہے۔

A group of people pray by a mass of memorial flowers

Members of the Ahmadiyya Muslim Community of Australia offer prayers in front of flowers left outside the Westfield Bondi Junction shopping mall in Sydney on 14 April, 2024. Source: Getty / David Gray

سڈنی کے بونڈی جنکشن میں چاقو سے حملے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد کے خاندانوں کو عوامی طور پر $500,000 سے زیادہ کا عطیہ دیا گیا ہے۔

متاثرین ایشلے گڈ، جیڈ ینگ اور فراز طاہر کے پیاروں کے ذریعے قائم کیے گئے تصدیق شدہ فنڈ ریزرز کو آن لائن عطیات کے پلیٹ فارم گو فنڈ می پر پیسے اور پرسے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

 گڈ ایک 38 سالہ خاتون تھیں جو اپنی واحد 9 ماہ کی بیٹی کی حفاظت کرتے ہوئے جان سے گئیں ، بچی حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھی اور اب بھی ہسپتال میں ہے۔
A combined image of four people.
From left, Pikria Darchia, Faraz Tahir, Ashlee Good and Jade Young were all killed in the Bondi Junction stabbing attack on Saturday. Source: AAP / Supplied Images
 گڈ کی بیٹی ہیریئٹ اور شوہر ڈین کے لیے ایک فنڈ عطیات میں $450,000 سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے۔

 فنڈ اکٹھا کرنے والے آرگنائزر سٹیفن فاکس ویل نے لکھا، "ہم اپنے پیاروں اور اجنبیوں کی درخواستوں سے مغلوب ہو گئے ہیں جو ڈین اور ہیریئٹ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی محبوب زوجہ ایش کے بغیر زندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔"

 "بیبی ہیریئٹ کی ماں بننا اور ڈین کا ساتھی بننا ایش کی پوری زندگی تھی۔ ان دونوں کے ساتھ ایش کی محبت اور وابستگی ان تمام لوگوں پر عیاں تھی جو انہیں جانتے تھے۔

"ہم اس تکلیف دہ وقت میں متحد ہیں کہ ایش کے روشن مستقبل کو اس طرح ختم کر دیا گیا۔ اس کے خوبصورت اور پرجوش جذبے، ڈرائیو اور توانائی نے ہم سب کو متاثر کیا۔"
 پاکستان سے تعلق رکھنے والے،فراز طاہر کو ایک "ہیرو" کے طور پر بیان کیا گیا جو مرنے سے پہلے چاقو کے حملے کے دوران دوسروں کو بچانے کے لیے لڑا۔

ان کے کزن شکیل قریشی نے طاہر کے بہن بھائیوں کے لیے ایک صفحہ بنایا، جو آسٹریلیا میں نہیں رہتے۔

قریشی نے لکھا، "بونڈی جنکشن پر، یہ کام پر ان کا پہلا دن تھا، انہوں نے دوسرے لوگوں کی جانوں کو خود پر فوقیت دی اور دوسروں کا دفاع کرتے ہوئے جان کی بازیہار گئے ،" قریشی نے لکھا۔

"فراز کے بہن بھائیوں کے لیے مدد کی ضرورت ہے، جنہیں ظلم و ستم اور مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ اپنے بھائی کی تدفین سے پہلے اس کو آخری مرتبہ دیکھنے کے لیے سفری اخراجات برداشت کرنا چاہتے ہیں اور آخری رسومات کے اخراجات پورے کرنا چاہتے ہیں۔"

ایک پاکستانی پناہ گزین طاہر جو حالیہ برسوں میں آسٹریلیا آئے تھے اور آستریلیا میں رہتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے تھے ۔

احمدیہ مسلم کمیونٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ فراز کے خاندان کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔

ینگ کے ایک دوست نے اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کے لیے فنڈ ریزر قائم کیا جس نے تقریباً$100,000 اکٹھے کیے ہیں۔

تین دیگر افراد - ڈان سنگلٹن، پیکریا ڈارچیا اور یکسوان چینگ کو بھی 40 سالہ جوئل کاچی نے قتل کیا۔ بارہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔

پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا کاچی خواتین کی نفرت سے متاثر تھا، یہ کہتے ہوئے کہ

شئیر
تاریخِ اشاعت 17/04/2024 9:53am بجے
تخلیق کار Madeleine Wedesweiler
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS