آسٹریلیا میں اپنا گھر بنانے کے لئے کتنے دن تک بچت کرنا ہوگی؟

کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ اپنا گھر بنانے میں آپ کی ایک عمر لگ جائے گی ؟ آپ اس کشتی کے اکیلے سوار نہیں ہیں۔ گھر خریدنے کے لئے ڈپازٹ جمع کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

The back of a couple in front of a house, with a calendar faded into the background.

Source: SBS

آسٹریلیا میں ذاتی گھر کی ملکیت کا حاصل کرنے کا سفر پر خار ہے، وہ لوگ جو ذاتی گھر خریدنا چاہتے ہیں ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ’’ڈپارٹ ‘‘ کے طور پر رقم جمع کرنا تصور کی جا رہی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ڈومین کی جانب سے فرسٹ ہوم بائیر() کی رپورٹ میں ملک بھر میں صورت حال کا موازنہ کیا گیا ہے، جس میں کوئی گھر یا یونٹ خریدنے کے لئے ڈیپازٹ جمع کرنے کے دورانیے کا فرق ظاہر کیا گیا ہے

نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کچھ ریاستوں میں حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن مجموعی طور پر صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

تو 25 سے 34 سال کی عمر کے ایک جوڑے کو "آسٹریلیامیں ذاتی گھر کے خواب" کی تکمیل کے لیے بچت کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
Tاس کا مطلب ہے کہ اوسط اجرت کمانے والے جوڑے کو اگر اس وقت گھر خریدنا ہے تو انہیں مئی 2019 میں بچت شروع کرنے کی ضرورت تھی۔ اس وقت کے قریب جب سکاٹ موریسن نے وفاقی انتخابات میں بل شارٹن کو شکست دی۔

یا اگر آپ ریجنل آسٹریلیا میں مکان تلاش کر رہے ہیں، تو ستمبر 2020 میں میلبورن یا سڈنی کے دوسرے کووڈ – 19 لاک ڈاون کے بیچ میں گھر خریدنے کے لئے رقم پس پشت ڈالنی چاہئے تھی

حکومت کی ہیلپ ٹو بائی اسکیم تک رسائی حاصل کرنے والوں اور 2 فیصد ڈپازٹ کے ساتھ ہوم لون حاصل کرنے والوں کے لیے، صورتحال ذرا کم سنگین ہے۔
 میلبورن یا سڈنی میں گھر خریدنے کے لئے بچت میں بالترتیب آٹھ اور دس ماہ کے ساتھ ایک سال سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

تاہم، مشترکہ ایکویٹی اقدام صرف ان جوڑوں کے لیے دستیاب ہے جن کی آمدن $120,000 سے کم ہے جبکہ جائیداد کی قیمتوں پر حد بھی موجودہے ۔

کچھ آسٹریلین شہریوں کے لیے پچھلے پانچ سالوں میں ڈپازٹ کے لیے رقم بچانے کا وقت کچھ کم ہوا ہے یعنی وہ نسبتا کم عرصے میں اپنا گھر خریدنے کے لئے پیسے جمع کر رہے ہیں۔
آپ کی پس پشت کی گئی رقم پر جمع ہونے والی اعلیٰ شرح سود اور اجرت میں بہتر اضافہ نے ڈپازٹ کی بچت کے لیے درکار وقت کو کم کرنے میں معاونت کی ہے، جس سے اپنا پہلا گھر خریدنے والوں کو ریلیف ملا ہے۔

جبکہ میلبرن کے رہائشیوں کو 2019 کے مقابلے میں اس وقت اپنا گھر خریدنے کے لئے رقم بچانے میں تین ماہ کم درکار ہیں، دوسرے بڑے شہروں میں اس عرصے کے دوران کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 برسبین اور ہوبارٹ دونوں میں ہاؤس ڈپازٹ کے لئے بچت کرنے میں ایک سال اور ایڈیلیڈ میں مزید 15 مہینے لگتے ہیں۔

علاقہ اہمیت رکھتا ہے! پہلا گھر خریدنے والوں کے لئے سستے علاقے

جلد اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا خواب پورا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایسے علاقے کا انتخاب کیا جائے جو سستا ہے۔

ڈومین نے ہر ریاست میں بہترین مضافاتی علاقوں کی نشاندہی کی ہے، جس میں پرتھ کے سی بی ڈی نے اوسط جوڑے کے لیے گھر خریدنے کے لیے ملک کی سب سے آسان جگہ کا تاج حاصل کیا، جس میں صرف تین سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔
سڈنی میں، سب سے سستے مضافاتی علاقوں: وائیونگ، سینٹ میریز، وولونڈیلی اور ماؤنٹ ڈروٹ میں گھر بنانے میں— تقریبا چھ سال لگتے ہیں

اگر آپ ابھی بچت کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو لاس اینجلس 2028 اولمپکس تک، آپ میلبورن کے میلٹن-بیکیس مارش، سنبری یا ٹولامارائن-براڈمیڈو میں ایک گھر کے مالک ہو جائیں گے۔

تاہم، اگر آپ ایک مرتبہ ڈپازٹ جمع کر لیتے ہیں تو اسے سنبھال کر رکھنا بھی آسان نہیں ہے

آسٹریلوی اپنے رہن( mortgages) پر کتنا خرچ کر رہے ہیں؟

آپ کو رہن (قرض) کے حوالے سے کتنا دباو برداشت کرنا پڑے گا اس کا انحصار آپ کے منتخب کردہ علاقے پر ہے

اس سے بچنے کے لیے، آپ کو اپنے رہن پر 30 فیصد یا اس سے کم خرچ کرنا ہوگا، جو کہ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب آپ ریجنل آسٹریلیا میں گھر خریدیں یا کوئی یونٹ خریدیں۔

سڈنی میں رہنے والے افراد اپنا مورٹیج ادا کرنے میں ایک تنخواہ سے زیادہ خرچ کر رہے ہیں، ڈارون رہن کے حوالے سے اس وقت سب سے کم بوجھ ہے۔

رپورٹ میں ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود مین پے در پےاضافے اور وبائی امراض کی وجہ سے جائیداد کی قیمتوں میں اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے جس سے قرض میں اضافہ ہوا ہے۔

سال کے آخر میں شرح سود میں متوقع کمی ، یہ امید ظاہر کرتی ہے کہ اپنا پہلا گھر خریدنے والوں اور مارکیٹ میں داخل ہونے کی امید رکھنے والوں کو راحت ملے گی۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 23/02/2024 5:26pm بجے
تخلیق کار Ewa Staszewska
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS