آسٹریلین وزیر اعظم کی چاقو حملے کے زخمی پاکستانی سیکیوریٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزادیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بوندائی میں سنیچر کو ہوئے چاقو حملے میں پاکستانئ سیکیریٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق اور ان کے ساتھی سیکیوریٹی گارڈ محمد طحیٰ زخمی ہو گئے تھے۔

The High Commissioner of Pakistan Zahid Hafeez Chaudhri paid a visit to Muhammad Taha, the security guard who was injured in Bondi attack

The High Commissioner of Pakistan Zahid Hafeez Chaudhri paid a visit to Muhammad Taha, the security guard who was injured in Bondi attack (Source: sada e watan-Sydney)

پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے زخمی گارڈ محمد طحیٰ کی ہسپتال جا کر عیادت کی
  • وزیر اعظم انتھونی البانیز نے چاقو حملے کےزخمی پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کے مستقل ویزے کی پیشکش کی ہے
  • وزیر اعظم نے کہا کہ اس سانحے کے دوران ہم نے بہادری کی غیر معمولی کہانیاں دیکھیں
وزیر اعظم انتھونی البانیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزادیا جائے گا۔
حملہ آور جوئل کاچی کا مقابلہ کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ محمد طحہٰ کو ہفتے کے روززخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا ۔ بوندائی جنکشن کے ویسفیلڈ شاپنگ سنٹر ہفتے کو ہونے والے اس مہلک حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔
اس سے پہلے فرانسیسی تعمیراتی کارکن ڈیمین گوروٹ کی حملہ آور کا مقابلہ کرنے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد “بولارڈ مین” بھی کہا گیا تھا - خمی سیکیوریٹی گارڈ طحہٰ نے ایک بیان میں سوال کیا تھا کہ آیا ان کی کوششوں کے کے باعث کیا ان کو اسی طرح کی پیش کش نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے آسٹریلیین میڈیا کو کو بتایا، “اس واقعے کا براہ راست شکار ہونے والے کی حیثیت سے، مجھے یقین ہے کہ میں شہریت کا مستحق ہوں۔اخبار نے خبر دی کہ طحیٰ اس وقت گریجویٹ ویزا پر آسٹریلیا میں ہیں، جس کی میعاد ختم ہونے والی ہے۔ جب اس بارے میں پوچھا گیا کہ آیا کو شہریت یا ویزا کی اسی طرح کی پیش کش کی جائے گی، تو مسٹر البانیز نے اس اقدام کی تصدیق کی۔

“ انہوں نے جمعرات کو ایڈیلیڈ ریڈیو اسٹیشن 5AA کو بتایا کہ محمد طحہٰ نے ہفتے کو چاقو حملے کے مجرم جوئل کاچی کا مقابلہ کیا تھا۔ اور یہ ایک غیر معمولی ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔

“یہ وہ لوگ ہیں جو آسٹریلیائی باشندوں کی حفاظت کے لئے اپنے آپ کو خطرے میں ڈال رہے تھے جن کو وہ نہیں جانتے تھے،اور اس سے وہ عام لوگ جو صرف اپنی خریداری کررہے تھے ان کی حفاظت ہوئی۔
“یہ ایسی ہمت اور بہادری ہے جسپر ہم واضح طور پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔”

البانیز نے جمعرات کویہ بھی تصدیق کی کہ گوروٹ کو مستقل ویزا جاری کیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے زخمی گارڈ محمد طحہٰ کی ہسپتال جا کر عیادت کی ، ہائی کمشنر نے محمد طحہٰ کی بہادری اور ہمت کی تعریف کرتے ہوئے ان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔
آستریلین وزیر اعظم انتھونی النبانیز نے کہا کہ ہفتے کے واقعے میں ہم نے قتل اور المیے کے درمیان بہادری کی غیر معمولی کہانیاں دیکھیں اور فراز اور طحہٰ اس کی بہترین مثال ہیں۔
یاد رہے کہ بوندائی میں سنیچر کو ہوئے چاقو حملے میں پاکستانی سیکیریٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق اور ان کے ساتھی سیکیریٹی گارڈ محمد طحہٰ زخمی ہو گئے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے حال ہی میں ویسٹفیلڈ بونڈائی جنکشن میں واقعہ کے تمام متاثرین اور ان کے خاندانوں کو گہری اظہارِ تعزیت کیا۔تمام زخمیوں کی مکمل شفا کی دعا کی۔
Faraz Tahir was living in Sri Lanka before arriving Australia as refugee.jpeg
Faraz Tahir (Late) resided in Sri Lanka before seeking refuge in Australia last year.

شئیر
تاریخِ اشاعت 18/04/2024 4:56pm بجے
شائیع ہوا 18/04/2024 پہلے 8:59pm
ذریعہ: AAP