بچوں کی کار سیٹ استعمال کے وقت حفاظت کیسے بڑھائی جائے

How to maximise safety when using child car seats

How to maximise safety when using child car seats Credit: Drazen_/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب ان کے بچے گاڑی میں ہوں تو محفوظ طریقے سے سفر کریں۔ آسٹریلیا ایکسپلینڈ کی اس قسط میں، ہم بچوں کی کار میں حفاظت کے لیے کچھ قانونی تقاضوں اور بہترین طریقوں کا جائزہ لینے کوشش کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حادثے کی صورت میں بچوں کے بچنے کا زیادہ سے زیادہ امکان موجود ہے۔


Key Points
  • بچوں کی تمام حفاظتی بیلٹس آسٹریلوی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔
  • ٹیکسی، رائیڈ شیئر اور کرایہ پر لینے والی گاڑیوں میں بچوں کی کار سیٹ کے قوانین ریاست اور خطوں کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔
  • بچے کو بڑوں کی سیٹ پر منتقل کرنے سے پہلے پانچ قدمی ٹیسٹ کے ساتھ چیک کریں۔
آسٹریلیا میں بچوں کے لئے حفاظتی بیلٹس اور کار سیٹ کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہے، پھر بھی سڑک کے حادثات بچوں کی چوٹ سے متعلق موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

سیٹ بیلٹ یا کار کی حفاظتی بیلٹس کا استعمال زندگیوں کو بچا سکتا ہے، لیکن ایک بچے کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بچہ اپنی مناسب نشست پر ہو۔

اہل خانہ اکثر اس بارے میں الجھن میں رہتے ہیں کہ کب بچے کو ایک کار سیٹ سے دوسرے حفاظتی قدم کی جانب جانا ہے یا بچے کی نشست کو کب ہٹانا ہے۔

رائل چلڈرن ہسپتال میلبورن میں ٹراما سروسز کے ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر واروک ٹیگ کہتے ہیں کہ قانونی اور بہترین عمل کے درمیان "فرق" کی وجہ سے بہت سے خاندانوں کے لیے اس طرح کی الجھنیں "حقیقی" ہیں.
Warwick Teague.jpg
Associate Professor Warwick Teague Credit: The Royal Children's Hospital Melbourne
"چونکہ یہ فرق غیر یقینی صورتحال اور ناقص طور پر باخبر فیصلہ سازی کو دعوت دیتا ہے، بہت سے آسٹریلوی بچے کاروں میں اس طرح سفر کر رہے ہیں جو ان کی عمر کے اعتبار سے کم محفوظ ہے،" وہ بتاتے ہیں۔

اگرچہ نیشنل رسٹیرین لاء تمام بچوں کو ان کی عمر/ قد کے لیے موزوں چائلڈ کار سیٹ پر محفوظ طریقے سے باندھنے کا تقاضا کرتا ہے، پروفیسر ٹیگ کا کہنا ہے کہ بہترین عمل یہ ہے کہ دیکھا جائے بچہ کس سیٹ پر ’’فٹ ‘‘ ہے۔

"سب سے اہم فٹ ہے، جو قد، عمر اور ہمارے جسم کے تناسب کا مجموعہ ہے۔"

وہ مزید کہتے ہیں کہ کندھے کے نشانات، جو عالمی طور پر تمام آسٹریلوی معیار کے مطابق کار سیٹوں پر موجود ہیں، آپ کو بتائیں گے کہ بچہ کب اس مخصوص سیٹ پر فٹ نہیں بیٹھتا ہے۔
بچے کو اس وقت تک ابتدائی یا کم عمری والی کار سیٹ پربٹھائیں ،جب تک کہ وہ اس کار سیٹ میں فٹ(پھنسے ہوئے ) نہ ہوں کیونکہ ابتدائی عمر کی کار سیٹ سب سے محفوظ آپشن کی نمائندگی کرتی ہے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر واروک ٹیگ
مثال کے طور پر، پروفیسر ٹیگ مشورہ دیتے ہیں کہ جب تک وہ فٹ ہو بچے کو پیچھے کی طرف رکھیں، منظور شدہ چائلڈ ریسٹرینٹ کا استعمال کرتے ہوئے جو چھ ماہ کی عمر تک بچے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
پیچھے کے رخ پر بیٹھ کر سفر کرنے والا چھوٹا بچہ آگے کے رخ پر سفر کرنے والے اپنے ہم عمر بچے سے پانچ گنا زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر واروک ٹیگ
اسی طرح، جب تک بچے کار سیٹ میئں پھنس کر نہ بیٹھنے لگیں یا دوسرے الفاظ میں فٹ نہ ہوجائیں آگے کی طرف رخ کر کے انہیں کار سیٹ یا بوسٹر سیٹ پر بٹھائیں۔
car seat law.png
National child restraint laws Credit: ChildCarSeats

بڑوں کی سیٹ پر کب منتقل ہونا ہے: پانچ قدمی ٹیسٹ

 2019 میں رائل چلڈرن ہسپتال میلبورن کے ایک قومی سروے کے مطابق، سات سے دس سال کی عمر کے دو تہائی (63%) بچے 145 سینٹی میٹر کی تجویز کردہ اونچائی سے کم ہونے کے باوجود بڑوں کی سیٹ پر صرف ایک سیٹ بیلٹ کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔

پروفیسر ٹیگ کا کہنا ہے کہ آپ کو بالغ سیٹ بیلٹ پر جانے سے پہلے تمام بوسٹر سیٹ آپشنز کو ختم کر دینا چاہیے اور "فائیو سٹیپ ٹیسٹ" کا استعمال کرنا چاہیے، جیسا کہ نیورو سائنس ریسرچ آسٹریلیا (نیورا) اور کڈز سیف آسٹریلیا کے تیار کردہ بہترین پریکٹس گائیڈ لائن میں تجویز کیا گیا ہے۔

 اگر آپ کا بچہ نیچے دیے گئے پانچوں سوالوں کا جواب ہاں میں دیتا ہے، تو وہ بالغ سیٹ بیلٹ پر جانے کے لیے تیار ہے۔

  1. کیا آپ کی کمر گاڑی کی سیٹ کے بالکل ساتھ لگ گئی ہے؟
  2. کیا آپ کے گھٹنے سیٹ کے کنارے پر جھکے ہوئے ہیں؟
  3. کیا آپ کے کولہوں پر لیپ بیلٹ نیچے بیٹھی ہے اور رانوں کو چھو رہی ہے؟
  4. کیا آپ کے کندھے کے بیچ میں سیش بیلٹ ہے؟
  5. کیا آپ سفر کی دوران اس پوزیشن میں رہ سکتے ہیں؟

منظور شدہ کار سیٹیں استعمال کریں جو پیشہ ورانہ طور پر فٹ ہوں۔

یہاں تک کہ اگر آپ اپنے بچے کے 'فٹ' کے لیے صحیح سیٹ فراہم کر رہے ہیں، تو مزید عوامل ہیں جن سے آپ کو آگاہ ہونا چاہیے۔ سینٹر فار روڈ سیفٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برنارڈ کارلون کا کہنا ہے کہ سب سے عام غلطیوں میں سے ایک خود کار سیٹ کی غلط فٹنگ ہے، تناسب کے اعتبار سے آسٹریلیا میں تین میں سے دو بچوں کی کار سیٹیں غلط طریقے سے لگائی جاتی ہیں۔

لہذا، مینوفیکچرر کی ہدایات پر احتیاط سے عمل کرنا یا مجاز فٹنگ اسٹیشنوں سے مشورہ لینا سب سے اہم ہے۔ مقامی کونسلیں اکثر بچوں کی کار سیٹ فٹنگ اور اس حوالے سے مختلف زبانوں میں مفت معلوماتی پروگرام پیش کرتی ہیں ۔
بچوں کی کار کی تمام سیٹیں جو آسٹریلیا کے اندر فروخت ہو رہی ہیں انہیں آسٹریلیا کے معیارات کے مطابق ہونا چاہیے۔
CEO of Centre for Road Safety, Bernard Carlon
اس کا مطلب ہے کہ آپ بیرون ملک خریدی گئی کار سیٹیں استعمال نہیں کر سکتے۔

جناب کارلون کا کہنا ہے کہ کار چائلڈ سیٹ، جو کہ سرکاری ایجنسیوں اور موٹر سوار تنظیموں کا ایک کنسورشیم ہے، کے پاس منظور شدہ کار سیٹوں اور ان کی درجہ بندیوں کی فہرست ہے۔

یہ بھی سفارش کی جاتی ہے کہ دس سال سے پرانی کار سیٹیں استعمال نہ کریں۔ سیکنڈ ہینڈ استعمال کرتے وقت یا بڑے بہن بھائیوں کی سیٹ چھوٹون کے لئے استعمال کرتے وقت ہمیشہ تیاری کی تاریخ چیک کریں۔


ٹیکسیاں اور رائیڈ شیئرز

ٹیکسیوں، کرائے کی گاڑیوں اور رائیڈ شیئر والی گاڑیوں میں بچوں کی کار سیٹ سے متعلق قوانین ریاستوں اور خطوں کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں، اس لیے سڑک کے متعلقہ حکام سے معلوم کرنا بہتر ہے۔

مثال کے طور پر، نجی کاروں کے لیے چائلڈ کار سیٹ کے تمام تقاضے نیو ساؤتھ ویلز میں کرایہ ی گاڑی پر یا رائیڈ شیئر گاڑیوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

کوئنز لینڈ میں، رائیڈ شیئر گاڑیاں بچوں کی کار سیٹ کے قوانین سے مستثنیٰ ہیں، حالانکہ یہ انتہائی سفارش کی جاتی ہے کہ کار سیٹ گاڑی کے ساتھ بک کروائیں یا اپنی سیٹ فراہم کریں۔

 بکنگ کرتے وقت، ہمیشہ اپنے سروس فراہم کنندہ سے اپنی ریاست یا علاقے میں بچوں کی کار سیٹوں کی دستیابی کے بارے میں معلوم کریں۔

وقت کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں۔

پروفیسر ٹیگ کا کہنا ہے کہ بچوں کی کار کی نشستیں "ایک مرتبہ لگا کر بھول جائیں" اس لئے نہیں ہیں۔

والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو بچے کے فٹ کی مسلسل جانچ کرنی چاہیے، جو کہ بڑھنے کے ساتھ، کاروں اور سیٹوں کے درمیان، اور یہاں تک کہ بچے کے پہننے والے کپڑوں کے درمیان بھی بدل سکتا ہے۔

پروفیسر ٹیگ کا کہنا ہے کہ "بچے کی حفاظت طبیعیات اور قوتوں (حادثے کے وقت) سے طے ہوتی ہے، جو کہ خوفناک ہیں۔ اگر ہم انہیں کم محفوظ پوزیشن میں نہیں رکھتے تو چوٹ لگنے کا خطرہ اور امکان بڑھ جاتا ہے،" پروفیسر ٹیگ کہتے ہیں۔
Father buckling son in car seat
The obligation is on adults to keep children safe in cars. Credit: MoMo Productions/Getty Images
بچے اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھ سکتے،" مسٹر کارلون نے مزید کہا۔

 "لہذا بالغ ہونے کے ناطے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔"

 ارلی لرننگ ایسوسی ایشن آسٹریلیا نے 20 سے زیادہ زبانوں میں وسائل تیار کیے ہیں۔جو یہاں چیک کیے جا سکتے ہیں۔

For more, check the transport authority of your state or territory below:


شئیر