Feature

ذائیقے کے ساتھ اپنی خاص تراکیب کے ہنر سے لیس، یہ ہیں پروفیشنل شیف نادیہ خان

پروفیشنل شیف نادیہ خان تعلیم اور ٹریننگ کو اہم سمجھتی ہیں مگر وقت پر آڈر کی فراہمی، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنا اور ذائیقے کے ساتھ اپنی خاص تراکیب وہ ہنر ہیں جنہیں وہ کامیاب فوڈ کیٹیرنگ بزنس کے لئے سب سے اہم قرار دیتی ہیں۔

A woman in a grey shirt and black head scarf holds a plate of food and smiles at camera.

Nadia Khan with her signature dish, biryani. Source: SBS / Spencer Austad

نادیہ خان ایک پروفیشنل شیف ہیں اور اب اپنا کھانا پکانے کا کام کر رہی ہیں۔ نادیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تعلیم اور فنی تربیت (ٹریننگ) کو اولیت دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وقت پر آڈر کی فراہمی، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنا اور ذائقہ کے ساتھ اپنی خاص تراکیب ، یہ سب ان کی انفرادی پہچان ہیں۔
سنئے نادیہ خان کی باتیں اس پوڈ کاسٹ میں:
نادیہ نے کہا ہے کہ یہ تمام ہنر کامیاب فوڈ کیٹرنگ بزنس بنیادی جزو ہیں۔ نادیہ نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ آسٹریلیا آنے سے پہلے انہیں کھانا پکانے کا کوئی شوق اور تجربہ نہیں تھا۔ انہوں نے یہاں آکر کوکنگ کا سرٹیفیکیشن کیا، نئے نئے کھانے پکانا سیکھے۔ تعریف ہوئی تو حوصلہ بڑھا۔


انہوں نے ایس بی ایس نیوز اورکو بتایا کہ ان کی دادی نے انہیں بریانی بنانی سکھائی۔ نادیہ کے مطابق کہ پاکستان میں بچوں سے لے کر بزرگ تک ہر عمر کے لوگ بریانی سے محبت کرتے ہیں۔

بعض اوقات اگر نادیہ کو کسی خاص کھانے کی ترکیب سمجھنے میں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو، وہ اپنی دادی کو فون کرتی ہیں
میری دادی حیات ہیں۔ لہذا، یہ میری بڑی خوش قسمتی ہے کہ میں جب چاہوں ان سے ترکیبیں معلوم کرسکتی ہوں
A woman in a grey shirt pours water from a large pot of rice into a sink.
Nadia Khan preparing rice in the FoodLab kitchen. Source: SBS / Sandra Fulloon
نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آسٹریلیا میں اپنا کاروبار چلانا پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی طرزِِ زندگی سے ایک الگ اورنیا تجربہ ہے۔
A woman in a grey shirt sitting in front of kitchen equipment.
Nadia Khan in the FoodLab kitchen. Source: SBS / Sandra Fulloon
نادیہ کہتی ہیں کہ پاکستان میں خواتین کی اکثریت گھر سے باہر کام نہیں کرتی، یا تعلیم بھی مکمل نہیں کرتی ہے، کیونکہ کچھ خاندان اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
IMG_6821.jpg
نادیہ نے کئی کیفیز اور کچنز میں کام کر کے مزید پروفیشنل تجربہ حاصل کیا اور اب نادیہ خود اپنا کیٹیرنگ کا کام کر رہی ہیں۔نادیہ خان کا اپنا کاروباری کچن ہے۔

نادیہ خان کے لئے، ان کے شوہر سید محمد علی کی حمایت سب سے اہم ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر ایک بہت اچھے اور محبت کرنے والے شخص ہیں۔انہوں نے نادیہ کو اچھے کھانے پکانے پر حوصلہ دیا۔

A woman in a grey shirt and a man in a blue shirt stand holding a small boy in a kitchen.
Nadia Khan with her husband and young son. Source: SBS / Spencer Austad
نادیہ چاہتی ہیں کہ ان کا کیٹرینگ کا کام اتنا بڑھے کے پورے آسٹریلیا بلکہ میں پوری دنیا میں ان کی شاخیں ہوں اور لوگ کہیں نادیہ کے ہاتھ میں کیا مزہ ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 10/04/2024 1:53pm بجے
تخلیق کار Sandra Fulloon
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS